Picture of the author

المورد کے تحت ’’دانش سرا‘‘ کے نام سے ایک خانقاہ کو وجود میں لایا گیا ہے۔ اس خانقاہ کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ لوگ وقتاً فوقتاً اپنے دنیوی معاملات کو چھوڑ کر آئیں، علما و صالحین کی صحبت سے مستفید ہوں، ان سے دین سیکھیں اور چند روز کے لیے یکسوئی کے ساتھ ذکر و عبادت میں مشغول رہ کر اپنے قلب و نظر کی پاکیزگی کا اہتمام کریں۔ 


اس سلسلے میں مختلف نشستیں اور کورسز ترتیب دیے جا رہے ہیں، جن میں علماے کرام وعظ و نصیحت کے ساتھ ساتھ دین کی حکمت کے پہلوؤں پر توجہ دلانے کی ذمہ داری ادا کریں گے۔ خانقاہ کا ایک بنیادی کام لوگوں کو ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں وہ کچھ وقت کے لیے نفسیاتی دباؤ سے چھٹکارا حاصل کریں اور خدا کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں۔


المورد لاہور میں دانش سرا (خانقاہ) کے تحت مختلف علمی و تربیتی پروگراموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس میں روزانہ کی بنیاد پر مستند اسکالرز سے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے، جس میں مذہبی، سماجی، معاشرتی اور ذہنی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 


دانش سرا (خانقاہ) میں روزانہ کی بنیاد پر نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:


سوموار - ڈاکٹر ساجد حمید صاحب 

وقت: شام 5:30 تا 8:30 بجے 


 منگل -  اظہار احمد صاحب

 وقت: شام 6 تا 7 بجے 


 بدھ - رفیع مفتی صاحب

 وقت: شام 7 تا 8 بجے


 جمعرات - جواد احمد غامدی

 اوپن مائیک سیشن 5:30 تا 9 بجے 


 جمعہ -  طالب محسن صاحب

وقت: شام 6 تا 7 بجے 


دانش سرا (خانقاہ) میں سہ ماہی تربیتی نشستیں بھی منعقد کی جائیں گی۔ دانش سرا (خانقاہ) کے تحت چند روزہ سالانہ سرائے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ ان نشستوں میں شمولیت کے خواہش مند افراد سے درخواست ہے کہ درج ذیل فارم فل کر کے رجسٹریشن کروا لیجیے۔